وزیر اعظم مودی گلوبل موبیلٹی سمٹ کا افتتاح کریں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-September-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اشتراک، ارتباط اور صفر اخراج کو ملک کی موبلٹی میں فروغ دینے اور اس سلسلے کی پالیسی وغیرہ پر تبادلہ خیال کے لیے نیتی آیوگ کی طرف سے منعقد کی جانے والی دو روزہ عالمی موبلٹی جوٹی کانفرنس کا جمعہ کو یہاں افتتاح کریں گے۔ نیتی آیوک کے ڈپٹی چیئرمین راجیو کمار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت نے جمعرات کو یہاں روڈ ٹرانسپورٹ، توانائی اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے سینئر حکام کی موجودگی میں نامہ نگاروں کو اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے جس میں پوری دنیا سے 2،200 شرکاء کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ ان میں حکومت، صنعت، تحقیقی اداروں ، تعلیمی حلقے، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی کی ممتاز ہستیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افتتاحی اجلاس سے 11 عالمی سی ای او بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 30 سے زائد عالمی سطح کے سی ای او، 100 سے زائد ریاستوں کے افسران، 100 سے زائد غیر ملکی نمائندے اور 200 سے زائد ہندوستانی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں واقع سفارت خانے اور ہائی کمیشن کے افسران کے ساتھ ہی امریکہ، جاپان، سنگاپور، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریا، جرمنی، برازیل اور دیگر متعدد ممالک کی پرائیویٹ کمپنیاں بھی شرکت کریں گی۔