وزیر صحت نے نرسنگ رجسٹریشن کے ویب سائٹ کا کیا افتتاح 

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September-2018

پٹنہ 31اگست (پاٹھک)بہار پریچاریکا نیبندھن پریشد پٹنہ کے ویب سائٹ www.bnre patna. com کا افتتاح آج وزیر صحت منگل پانڈے نے کیا ۔اس موقع پر جناب پانڈے نے کہا کہ اب جو بھی لوگ ریاست میں نرسنگ کالج اور پارامیڈیکل کالج کھولنا چاہیں گے انہیں دفتر کا چکر کاٹنا نہیں پڑے گا وہ گھر بیٹھے ساری جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ہمارے یہاں جو بھی نرسیں بھارت یا بھارت کے باہر کام کرتی ہیں ان کی سارٹفیٹک کی تصدیق کی سہولت مہیا کرائی گئی ہےاور نرسنگ سرٹفیکیٹ کی دوسری کاپی حاصل کرنے کی درخواست دینے کی سہولت بھی مہیا کرائی جائے گی اور منظور شدہ سرکاری اور غیر سرکاری تربیت سے متعلق فہرست بھی انہیں دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سات عزائم نے ابھی تک دس اے این ایم کالج اور پانچ جے این ایم کالج کھولے گئے ہیں۔