دہلی

ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں فضائیہ کے سابق سربراہ کو ضمانت

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی : دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کی ضمانت کی درخواست بدھ کو منظور کر لی۔ خصوصی جج اروند کمار نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر تیاگی اور ان کے بھائی اور دیگر کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت کی درخواست کی منظوری دے دی۔ یہ معاملہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)نے دائر کیا ہے۔

عدالت نے 24 جولائی کو فضائیہ کے سابق سربراہ اور دیگر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کیا تھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar