ٹرائبس انڈیا کی برانڈ امبیسڈر بنیں میری کوم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

نئی دہلی، (یو این آئی ) پانچ بار عالمی چمپئن اور اولمپک میڈلسٹ خاتون باکسر ایم سی میری کوم کو ٹرائبس انڈیا نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔مرکزی قبائلی امور کے وزیر جوئل اورام نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب میں میری کوم کو ٹرائبس انڈیا کا امبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قبائلی مصنوعات کے چار ویڈیو اشتہارات کو بھی ظاہر کیا گیا ۔ ٹرائبس انڈیا ہندستانی قبائلی سماج کی طرف سے تیار مصنوعات کی فروخت کرتا ہے۔ اس کے ملک بھر میں دکان اور مراکز ہیں۔میری کوم نے ٹرائبس انڈیا سے جڑنے پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ وہ خود قبائلی معاشرے سے ہیں اور ان کے برانڈ امبیسڈر بننے سے قبائلی لوگوں کے سماجی اور اقتصادی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔ میری کوم راجیہ سبھا رکن بھی ہیں۔جوئل نے کہا کہ میری کوم قبائلی معاشرے کے لئے ذریعہ تحریک ہیں اور پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ ان کی تصویر سے قبائلی مصنوعات مٰن مارکیٹ میں اضافہ ہوگا۔