ٹیسٹ کرکٹ کے موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہ ہو : کوہلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

نئی دہلی ،(آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے کرشمائی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسے پانچ کے بجائے چار دن کا کر دیا جائے۔آئی سی سی کرکٹ کے اس روایتی فارمیٹ کو فروغ دینے کے لیے اس میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔حالیہ وقت میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کوہلی اس فارمیٹ میں پورے جنون کے ساتھ کھیلتے ہیں اور اسی طرح اس کے بارے میں بات بھی کرتے ہیں۔کوہلی نے کہاکہ جب آپ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کرتے ہو تو آپ کو جو سکون واطمینان ملتا ہے اس کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کھیل کا سب سے خوبصورت فارمیٹ ہے۔میں نہیں چاہتا کہ اسے چار دن کا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے۔دنیا بھر میں ٹی 20 لیگ کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پانچ روزہ فارمیٹ پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔یہاں تک کہ ون ڈے پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔کوہلی نے کہاکہ کچھ ممالک میں ایسی صورت حال ہے۔اس کھیل کو دیکھنے والے لوگوں کی بیداری پر انحصار کرتا ہے۔اگر آپ جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا یا انگلینڈ کی بات کرو تو وہاں ٹیسٹ میچوں میں بڑی تعداد میں ناظرین پہنچتے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ کھیل کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ واقعی میں کھیل کو سمجھتے ہو، اگر آپ واقعی میں کھیل چاہتے ہو تو آپ ٹیسٹ کرکٹ کو سمجھتے ہو اور آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا دلچسپ ہے۔جب آپ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کرتے ہو تو آپ کو جو اطمینان وسکون ملتا ہے اس کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا مشکل ہے۔آئی سی سی 2019 سے نو ٹیموں کے دو سال کی ٹیسٹ عالمی چمپئن شپ کا آغاز کرے گی۔اس کے علاوہ 13 ٹیموں کی ون ڈے لیگ بھی شروع ہوگی۔کوہلی آئندہ ٹیسٹ چمپئن شپ کے حق میں ہیں۔