پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیتنے والا افریقی نوجوان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

اوٹاو ا ،( اے یوایس ) کینیڈا میں ایک امیگرینٹ صرف پانچ ماہ میں دو بار لاٹری جیتنے کے بعد لاکھوں کا مالک بن گیا ہے۔مل ہگ مل ہگ جن کی عمر 28 سال ہے نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے جس میں انھوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینڈین ڈالر جیتے۔افریقہ سے تعلق رکھنے وا لے میل ہگ میل ہگ اب ونیپیگ میں ر ہتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کو وا پس سکول جانے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ایک پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے ویسٹرن کینیڈا لاٹری کوآپریشن کو بتایا ’میں جوان ہوں، آپ ہمیشہ سوچتے ہیں کہ کیسے بڑا ہونا ہے۔‘انھوں نے پہلی بار اپر یل میں لاٹری جیتی جس میں انھیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے۔ اس پیسے سے انھوں نے اپنی جوا ن فیملی کو ایک فلیٹ سے مکان میں منتقل کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ’سب کچھ نیا ہے، ہمارے پاس چمن ہے، اچھا سکول ہے، ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘لیکن ان کی قسمت اگست میں دوبارہ چمکی جب انھوں نے 20 کینیڈ ین ڈالر سے خریدا سکر یچ این ون لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈ ین ڈالر کا جیک پاٹ جیتا۔مل ہگ مل ہگ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیسو ں سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، ممکنہ طور پر پیٹرول سٹیشن یا کار واش سٹیشن۔ پھر وہ سکول جانا چاہتے ہیں۔’میرا بنیادی مقصد سکول جانا ہے، میں اپنی انگریز ی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور بول چال۔ میں کچھ ہنر سیکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ لکڑی کا کام۔