پاکستان میں ’’من مرضیاں‘‘ ریلیز نہیں ہوگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-September-2018

اسلام آباد – (یواین آئی)ابھیشیک بچن کی فلم’’من مرضیاں‘‘ پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہو سکے گی۔

پاکستان کے سینٹرل بورڈ فلمس سینسس (سی بی ایف سی)کے صدر دانیال گیلانی نے ’جیوٹی وی‘ کو بتایا ہے کہ بورڈ نے اتفاق رائے سے فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر گیلانی نے اور کوئی وجہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے فلم کی اصل روح کو سینسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بنی یہ ایک رومانوی -مزاحیہ فلم ہے۔اس میں ابھیشیک کے علاوہ تاپسی پنو اور وکی کوشل اور دیگراداکار ہیں۔اس سے پہلے اسی سال ’پری‘اور ’ویرے دی ویڈنگ‘فلموں کو بھی پاکستان میں ریلیز کئے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔