پتر پکچھ میلہ:صفائی ایسی ہو کہ زائرین خوش ہوجائیں:نتیش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

گیا، (نمائندہ): وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں گیا کلکٹریٹ ہال میں پرت پکچھ میلہ مہا سنگم 2018 کی تیاریوں کے بارے میں جائزہ میٹنگ کی گئی ۔ اس میٹنگ میں ڈی ایم جناب ابھیشک سنگھ نے پیش کش کے توسط سے پرت پکچھ میلہ 2018 سے متعلق انتظامی تیاریوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کرا یا ۔ ڈی ایم نے بتا یا کہ پرت پکچھ میلہ 2018 کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے کئی طرح کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔ اس کے تحت 16ورکنگ کمیٹی کی تشکیل ، آنے والوں کے لیے سہولت ، پانی کی فراہمی ، اجابت خانہ ، صاف صفائی ، سیکورٹی ، شفافیت ، بجلی کی بہتر سپلائی ، 72 مقامات پر پولیس کیمپ ، 192 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے ، جگہ جگہ مجسٹریٹ اور ضرورت کے مطابق پولیس فورس کی تعیناتی ، علاج کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ ، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے انتظام کے لیے رنگ بس سمیت آنے والے زائرین کی تمام سہولتیں اور سہولتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پوری تیاری کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کو بتا یا کہ کھانے کے اشیاء کی خالص ہو نے کی جانچ ، سڑک اور نالی کی مرمت ، بھیڑ کنٹرول ، سیول ڈریس میں پولیس فورس کی تعیناتی ، موبائل ایپ ، کال سینٹر ، ویب سائٹ اور ہیلپ لائن نمبر (8448596580)کے توسط سے پرت پکچھ میلہ 2018 کے بارے میں ہر طرح کی جانکاری مہیا کرانے کے لیے پختہ انتظام کیے گئے ہیں ۔ پرت پکچھ میلہ 2018کے تعلق سے انتظامیہ کے ذریعہ تیار کیے گئے ڈیکو منٹری فلم کو بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا گیا ۔جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرت پکچھ میلہ میں بڑی تعداد میں لوگ عقیدت کے ساتھ آتے ہیں ۔ یہ سرکاری سطح کا میلہ ہے ایسے میں صاف صفائی کا پورا انتظام ہو نا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ گھاٹوں ،تالابوں اور راستوں کی باضابطہ طور پر صفائی ہو نی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تالابوں کی صفائی کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ہو گا ۔ کیوںکہ بڑی تعداد میں عقیدتمند تالابوں میں اشنان(غسل)کر تے ہیں اس لیے پانی کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان کے نکلنے کے انتظام بھی ضروری ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر صورت میں 24گھنٹے بجلی بغیر کسی رکاوٹ کے سپلائی ہو نی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لاوارث مویشی شہر کے اندر گھو م رہے ہیں انہیں پکڑ کر گئو شالہ میں رکھنے کا فوری انتظام کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ پرت پکچھ میلہ میں آنے والے معذور اور ضعیف لوگوں کے لیے خصوصی سہولت کو یقینی بنا یا جائے ۔ تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اجابت خانہ کی باضابطہ صفائی ہو نی چاہئے ۔ سماج دشمن عناصر پر خصوصی طور پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ریلوے کے تمام پلیٹ فارم پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فوری انتظام کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پن پن تک گاڑی باضابطہ طور سے چلائی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ میلہ احاطہ میں لگے بجلی کے خستہ حال تاروں کو جلد بد لا جائے ۔ پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ جو بھی ضرورت ہو گی اسے پورا کیا جائے گا ۔اس جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گیا میں لگنے والے روپ -وے کے بارے میں بھی جانکاری لی ۔ انہوںنے کہا کہ راجگیر اور بانکا میں روپ وے کا کام ہو رہا ہے ۔ ان حالات میں یہاں پر کیا دقت آرہی ہے اس کا فوری حل یقینی بنا یا جائے ۔جائزہ میٹنگ میں داخلہ محکمہ ، بجلی محکمہ ، ٹرانسپورٹ محکمہ ،ہیلتھ محکمہ ، سیاحت محکمہ ، آفات مینجمنٹ محکمہ ، فوڈ صارفین تحفظ محکمہ ، شہری ترقیات و رہائش محکمہ سمیت میلے کی تیاری سے متعلق دیگر محکموںکے افسران نے وزیر اعلیٰ کو اپنی تیاریوںکے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ تعلیم کے وزیر اور گیا انچارج وزیر جناب کرشن نندن ورما نے وزیر اعلیٰ کو علامتی نشان دیا، میٹنگ میں مقامی عوامی نمائندوں نے بھی میلے سے متعلق کئی مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا ۔ جس کے فوری حل کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے افسران کودی ۔اس موقع پر تعلیم ، نظم اور گیا ضلع کے انچارج وزیر جناب کرشن نند پرساد ورما، ایگریکلچر کے وزیر جناب پریم کمار ، ممبر پارلیما منٹ جناب ہری مانجھی ، ممبر اسمبلی جناب ابھئے سنہا، ممبر اسمبلی جناب ونود یادو، چیف سکریٹری دیپک کمار،ڈی جی پی جناب کے ایس ترویدی ، پرنسپل سکریٹری داخلہ جناب عامر سبحانی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب چنچل کمار ،محصولات و اصلاح اراضی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری برجیش مہروترا، شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب چیتنئے پرساد ،ہیلتھ محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب سنجئے کمار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب منیش کمار ورما ،ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری سنجے اگر وال سمیت متعدد محکموں کے پرنسپل سکریٹری ، سکریٹری ، ڈی ایم ، ایس ایس پی موجود تھے ۔