پرائمری اسکول احاطہ میں بلاک سطحی تغذیہ میلہ منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)،ضلع کے پھلکا بلاک صدر دفتر کے نزدیک بی آر سی بھون کے نزدیک سرکاری پرائمری اسکول احاطہ میں بلاک سطحی تغذیہ میلا منعقد کی گئی ، تغذیہ میلے کا باضابطہ افتتاح بلاک پرمکھ ستیس کمار منڈل ڈاکٹر پرمودکمار سنگھ کے ذریعہ مشترکہ طور سےفیتہ کاٹ کر کیاگیا۔وہیں تغذیہ میلا کی صدارت سی ڈی پی او اوشا کماری کررہی تھی۔ افتتاح کے بعد پرمکھ مسٹر منڈل نے کہا کہ تغذیہ میلا کا انعقاد کرنے کا خاص مقصد لوگوں کے بیچ تغذیہ کے متعلق جانکاری پھیلانا ہے۔ نقص تغذیہ دور کرنے کے لئے لوگوں کے درمیان ایک ماحول بنے کیونکہ نقص تغذیہ ہمارے حلقہ میں اتنی تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے کہ اس کو کم کرنے کے لئے سبھی کو مشترکہ طور سے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں اس میلہ میں حاضر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ نقص تغذیہ اتنی تیزی سے بڑھ رہاہے کہ آنے والی نسل میں ناٹاپن ، دبلے، نقص تغذیہ بچے ، اینیمیاسے پریشان خواتین رہ جائیں گے۔ ہم اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سبھی لوگ اس مہم میں ایک جٹ ہوکر اسے دور کرنے کی کوشش کریں۔ اس میلے میں نیتو کماری ابھیجیت سنگھ، امرتا کماری، نیویدیتا کماری، کامنی کوشل وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔

اسی طرح ضلع کے اعظم نگر بلاک دفتر احاطہ میں نقص تغذیہ سے پاک اعظم نگر بنانے کی ہدف لینے کے ساتھ ہی تعذیہ میلہ کا افتتاح ایس ڈی او پون کمار منڈل ، سی ڈی پی او پامیلا ٹوڈو، سی او شمبھورام نے مشترکہ طور سے فیتہ کاٹ کرکیا۔ میلہ میں تعلیم ، صحت ، زرعی پی ایچ ای ڈی وغیرہ شعبہ کا اسٹال لگاکر حاملہ خواتین ، بچہ وغیرہ کو نقص تغذیہ سے پاک بنانے کے لئے ڈورٹوڈور مہم چلا کر اعظم نگر کو ملک کے نقشہ پر نقص تغذیہ سے پاک بنانے کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ لیا گیا۔ راشٹریہ پوشن میشن مہم کے تحت ہرگھر پیغام پہنچانے کا ہدف لیا گیا۔ میلہ کو کامیاب بنانے کے لئے سیویکا انجم آرا ، آبھا جھا، رنجودیوی، پنکی کماری مدھولتاسنگھ ، منی دیوی وغیرہ نے اہم کردار نبھائے۔