فن فنکار

پرینکا کے بھارت چھوڑنے کی وجہ دشا اور تبو

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ کے دیسی گرل اور مشہور ادکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم بھارت دشا پٹانی اور تبو کی وجہ سے چھوڑی ہے۔بالی ووڈ ہدایت کار علی عباس ظفر فلم بھارت بنا رہے ہیں ۔فلم میں سلمان خان کے مدمقابل پرینکا چوپڑا کا انتخاب کیا گیا تھا اور انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی۔ کہا جا رہا تھا کہ نک جونس کے ساتھ منگنی کی وجہ سے پرینکا نے فلم چھوڑ ی ہےلیکن اب یہ بات سرخیوں میں ہے کہ پرینکا کے فلم چھوڑنے کی وجہ نک نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ ذرائع کے مطابق پرینکا نے فلم بھارت دشا اور تبو کے وجہ سے چھوڑی ہے۔ جب پرینکا نے فلم سائن کی تھی اس وقت وہ اس فلم میں واحد ادا کارہ تھیں بعد میں دشا اور تبو کو بھی اس فلم میں جگہ مل گئی جس کی وجہ سے پرینکا تھوڑی پریشانی ہوگئیں۔اور انہوں نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ پرینکا کے فلم چھوڑنے کے بعد سلمان کے مدبقابل کے طور پر کٹرینہ کو سائن کیا گیا ہے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar