جموں اور کشمیر

پلوامہ میں جنگجوؤں اور فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک غیر ریاستی مزدور زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی ڈار پورہ نامی گاؤں میں بدھ کی صبح جنگجوؤں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک غیر ریاستی مزدور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی غیر ریاستی مزدور کی شناخت اترپردیش کے رہنے والے ارجن کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے ضلع اسپتال پلوامہ سے سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی ایک پارٹی بدھ کی صبح حاجی ڈار پورہ پہنچ گئی اور گھر گھر جاکر رہائشیوں کی تفصیلات اپنی رجسٹر پر درج کرنے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے دوران جنگجوؤں نے فوجیوں پر فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک غیر ریاستی مزدور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper