پٹرول۔ ڈیژل سے حکومت نے 11 لاکھ کروڑ کمائے :کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September-2018

نئی دہلی، 31 اگست (یواین آئی) کانگریس نے مودی حکومت کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیژل سستے میں خرید کر اس پر بھاری ایکسائزڈیوٹی لگائی ہےنیز اس سے 11 لاکھ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ڈیژل اور پیٹرول کو اونچی شرح پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان چیزوں پر غیر ضروری ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پیٹرل پر مسلسل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کررہی ہے اور 2014 میں اب تک اس سلسلے میں 211.7 فیصد ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ دہلی میں ڈیژل 70.26 پیسے فی لیٹر کی شرح سے فروخت ہو رہا ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائزڈیوتی میں مسلسل اٖضافے کے سبب ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی آسان کو چھو رہی ہیں جس سے متوسط طبقہ ، کسان، ٹرانسپورٹ اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام مودی حکومت کو اگلے عام انتخابات میں اس کا زبردست جواب دیں گے۔