پٹنہ ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سیکوریٹی سخت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-September-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر):  ریاست کی راجدھانی پٹنہ واقع جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے بعد سے پولس الرٹ موڈ میں ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز 2:40 بجے کسی نامعلوم شخص نے ایئر پورٹ کے ڈائرکٹر آر ایس لاہوریا کے پرائیویٹ سکریٹری کو فون کر کے کہا کہ ایئر پورٹ پر بم رکھے ہیں۔ اس نے دھمکی دی کہ وہ پٹنہ ایئر پورٹ کو اڑادے گا۔ اس واقعہ کی اطلاع ایئر پورٹ انتظامیہ نے پولس کودی۔ اطلاع کے بعد ایئر پورٹ کی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس دوران سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ، پٹنہ پولس اور اس کے بم انسداد دستے نے ایئر پورٹ کا چپہ چپہ چھان مارا، مگر کہیں بم نہیں ملا۔ ایئر پورٹ کے ڈائرکٹر نے بتایا کہ فون کرنے والی کی آواز بچے کی طرح تھی ، کالر آئی ڈی میں کال کرنے والے کا نمبر 7903418671ٹریس کیا گیا ہے۔ پولس اس نمبر کی جانچ کررہی ہے۔ اس واقعہ کو لے کر ایئر پورٹ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔