پٹنہ کے گاندھی میدان میں27ستمبرکو تاریخی ریلی ہوگی:بھٹا اچاریہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

سیوان،2ستمبر(راجیش کمار) بھاکپا مالے کا روڈ شو للیت بس اسٹینڈ سے ہوکر گوپال گنج موڑ سے جے پی چوک ببنیا موڑ اسٹیشن روڈ ہوتے ہوئے اور برج رہنما دروغہ پرساد رائے کالج کے راستہ میروا تک گئی۔ یہ روڈ شو مرکزی جنرل سکریٹری دیپانکر بھتہ اچاریہ کے آمد کو لے کر کیا گیا۔ اس روڈ شو میں لگ بھگ پانچ سو موٹر سائیکل تھے ، وہیں سیکڑوں چارو پہیہ گاڑی کے علاوہ ہزاروں لوگ شامل تھے۔ مرکزی جنرل سکریٹری کامریٹ دیپانکر بھتہ اچاریہ نے میروا میں ایک اجلاس کو خطاب کیا۔ اور وہاں کے کسان مزدور نوجوان طلباکو 27 ستمبر کو پٹنہ آنے کی اپیل کی۔ بھاکپامالے ضلع کمیٹی کی میٹنگ پٹنہ میں بھاجپا بھگاؤ لوگ تنتر بچاؤ پٹنہ گاندھی میدان ریلی کو تاریخی بنانے کے لئے ہوگی ۔ میٹنگ کے خصوصی مہمان پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری بھٹہ اچاریہ نے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑا خطرہ فرقہ وارانہ فساد کا ہے۔ لوٹ خسوٹ اور کارپوریٹ پرست مودی حکومت ملک کے ہر مخالف وزیروں پر فرضی مقدمے لادنے میں ریکارٹ بنارہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے میں فیل حکومت دلت آدیواسیوں نکسلی کے نام پر فرضی مڈبھیر میں پھنسارہی ہے۔ وہیں کمار خالد شہلا ، راشد، راما نگر اور کنہیا جیسے طلبا وزیرپر ملک مخالف کا مقدمہ لگارہی ہے۔ روزگار کے لئے تحریک کرنے والے اپنے حق کی باتیں کرنے والے سبھی مودی اور بھاجپا کی نگر میں ملک مخالف ہے۔ اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے پھر مودی حکومت آر ایس ایس بجرنگ دل ہندو یوا واہنی کے ذریعہ بھیڑ سے حملہ کرنے پورے میں ملک میں کرارہی ہے۔ سپریم کورٹ بھی اپنی کڑی فٹکار حکومت کو لگاچکی ہے۔ جیسے انتخاب قریب آرہاہے۔ بھاجپا فرقہ وارانہ ماحول کھڑا کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ اس پوری پھانسی واد ہٹلر کی تاناشاہی کے خلاف ملک میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں بھاجپا کے خلاف بھاکپا مالے لڑائی لڑے گی۔ اسی لڑائی کی ایک کڑی ہے۔ گاندھی میدان پٹنہ میں بھگت سنگھ کے یوم ولادت پر 27ستمبر کو تاریخی ریلی ہوگی۔