پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، انوشکا شرما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

ممبئی ۔(یو این این )بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ کیا تھا جبکہ ا آج ان کا شمار اس وقت انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ایک انٹرویو میں اپنے پہلے ساتھی اداکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ ان افراد میں سے ہیں جن کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمنیت ہے، ان کا سلوک میری پہلی فلم سے اب تک میرے ساتھ بہت اچھا رہا، وہ گزرتے سالوں کے ساتھ کافی تبدیل بھی ہوئے، میرے ساتھ ان کا رشتہ بھی کافی تبدیل ہوا، اب میں ان کے ساتھ پہلے سے زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں‘۔انوشکا نے مزید کہا کہ ’پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، مجھے کچھ بھی کہنا تھا تو میں ایسا سوچتی تھی کہ اس بات کی شاہ رخ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی، لیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔اس وقت انوشکا اور شاہ رخ اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔انوشکا کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان کے لیے ان کی فلم زیرو ان کے لیے بہت خاص ہے جسے وہ بیحد محبت کرتے ہیں۔