پی ایم کو کیپٹن کا خط ؛پرالی مینجمنٹ کیلئے معاوضہ مانگا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

چنڈی گڑھ (ایجنسی) :پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پرالی مینجمنٹ کیلئے کسانوں کو 100 روپئے فی کوئنٹل کے حساب سے معاوضہ دینے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ وزیراعظم کے نام اپنے خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ معاوضہ صرف انہی کسانوں کو دیا جانا چاہئے جو پرالی کو نہیں جلائیںگے۔ وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ ریاست میں پرالی کو بالکل بھی نہ جلانے کانشانہ حاصل کرنا ایک بڑا کام ہے۔ اس سے کسانوں پر اضافی بوجھ بھی پڑتا ہے۔ سخت قدم اٹھائے جانے کے باوجود ریاست میں سالانہ تقریباََ 15 ملین ٹن پرالی جلائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ فصلوں کے باقیات کے مینجمنٹ کیلئے ذاتی طور پر کسان اور دیگر مراکز کو ساز وسامان مہیا کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔