تجارت ہندوستان

چاندی 1100روپئے ،سونا 250روپئے مضبوط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)عالمی سطح پر دونوں قیمتی دھاتوں میں اختتام ہفتہ درج کی گئی تیزی کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونا 250روپئے کے اضافہ کے ساتھ 31550روپئے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔چاندی 1100روپئے کی چھلانگ لگاتی ہوئی تقریبا آٹھ ہفتہ کے اونچی سطح 39100روپئے فی کلوگرام پر پہنچ گئی ۔

بین الاقوامی بازار میں جمعہ کو ابتدائی گراوٹ کے بعد سونے چاندی میں بڑی تیزی رہی ۔لندن اور نیویارک سے ملی اطلاع کے مطابق اختتام ہفتہ سونا 8اعشاریہ 85ڈالر یعنی صفر اعشاریہ 80ڈالر بڑھ کر 1192اعشاریہ 45ڈالر فی اونس پہنچ گیا۔دسمبرکا امریکی سونا وعدہ 8اعشاریہ 80ڈالر بڑھ کر 1196اعشاریہ 20ڈالر فی اونس بولاگیا۔

چاندی صفر اعشاریہ 40ڈالر یعنی 2اعشاریہ 81فیصدکے اضافہ کے ساتھ 14اعشاریہ 62ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔

About the author

Taasir Newspaper