چندرابابو نائیڈو کا امریکہ میں کلیدی لکچرکل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

حیدرآباد (یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابونائیڈو فائنانسنگ دیرپا زراعت:عالمی چیلنجس اور مواقع کے موضوع پر امریکہ میں کلیدی لکچر دیں گے۔حکومت آندھرا پردیش سال 2029تک قدرتی زراعت کے تحت 20لاکھ ایکڑ اراضی کو لانے کا نشانہ رکھتی ہے۔وہ اقوام متحدہ کے سیشن میں یہ خطاب 25ستمبر کو کریں گے۔نائیڈو اپنے دورہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز،انٹرپرینرس اور ٹکنو کریٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔وہ امریکہ کے نیوجرسی میں این آرآئیز کے جلسہ میں بھی شرکت کریں گے۔