چندر بابو نائیڈو کو حاضر عدالت ہو نے کی ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

حیدرآباد (یواین آئی )اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کو 2010میں دریائے گوداوری پر مہاراشٹر کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے بابلی پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کے لئے جانے کے دوران گرفتاری کے معاملہ میں عدالت نے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔چندرابابونائیڈو جو اس وقت کے متحدہ آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈر تھے ،تلنگانہ خطہ کی سرحد کے قریب مہاراشٹر کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے اس پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔اس پروجیکٹ سے تلنگانہ کے مفادات متاثر ہورہے تھے ۔اس معاملہ میں مہاراشٹر کی دھرم آباد عدالت نے ان کو نوٹس جاری کی تھی ۔چندرابابونائیڈو نے اپنے وکیل کے ذریعہ عرضی داخل کی تھی تاہم عدالت نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ چندرابابونائیڈو شخصی طورپر اس معاملہ میں حاضر عدالت ہوں۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔دیگر لیڈران کے ایس رتنم،جی کملاکر اور پرکاش گوڑ عدالت میں شخصی طورپر حاضر ہوئے جج نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔