چھتیس گڑھ پولس بحالی عمر کی حد میں 3سال کی چھوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

رائے پور (ایجنسی): وزیراعلیٰ رمن سنگھ کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں نوجوانوں کے حق میں کئی فیصلے کئے گئے۔ کابینہ نے چھتیس گڑھ پولس بحالی ضابطہ 2006 میں ترمیم کر کے 2018 کے بحالی میں عمر کی حد میں 3 سال کی چھوٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدواروں کی کم از کم اونچائی اور سینے کی چوڑائی کے معاملے میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ بحالی میں ایس ٹی زمرے کے مرد امیدواروں کیلئے کم از کم اونچائی 163 سینٹی میٹر اور سینہ کی چوڑائی 78 سنٹی میٹر اور 83 سینٹی میٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ 16 نومبر 2015 کو جاری آرڈر میں نکسل متاثر افراد اور خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کی بازآبادکاری کانظم ہے۔ جس میں ایک نظم یہ بھی ہے کہ خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں نے اگر اسلحہ کے ساتھ خودسپردگی کی ہے تو اسے اسلحہ کے عوض امدادی رقم بھی دی جاسکے گی۔