ریاست

چھتیس گڑھ کو ایک ساتھ 15 ایوارڈ ملنا قابل فخر :رمن سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

رائے پور(ایجنسی): وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے چھتیس گڑھ کو نئی دہلی میں ایک ساتھ مختلف مرکزی منصوبوں کے تحت 15 قومی ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کیلئے یہ ایک قابل فخر ریکارڈ ہے۔ وزیراعلیٰ نے رائے پور میں کہا کہ گائوں، غریب اور کسانوں کی بہتری سے متعلق ان مرکزی منصوبوں میں ریاست نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اس کیلئے ریاست کے عوام سمیت ریاست کے پنچایت اور دیہی امور کے وزیر اجئے چندر کار اور محکمہ سے متعلق افسران اور ملازمینبھی قابل مبارکباد ہیں۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ کو وزیراعظم نریندر مودی کی اعلیٰ ترجیح والے روبن مشن اور پردھان منتری آواس یوجنا ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اور مہاتما گاندھی راشٹریہ روزگار گارنٹی یوجنا منریگا میں بہترین مظاہرہ کیلئے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper