چینی مائیں اگست میں بچہ پیدا کرنا کیوں چاہتی ہیں؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

بیجنگ ، (اے یوایس )چینی میڈیا نے ملک میں حاملہ خواتین کی جانب سے اگست کے مہینے میں آپریشن سے بچہ پیدا کرنے کے رجحان کی نشاندہی کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کا تعلیمی سال ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں سے پہلے شروع ہو جائے۔ وہان کے اسپتال کا ایک مصروف منظر دیکھا جا سکتا ہے جس میں بہت سی حاملہ خواتین موجود ہیں۔ چین میں بچوں کی پیدا ئش سے متعلق ایک بحث چھڑ گئی۔حکومت بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کر کے قدرتی زچگی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پہلی مرتبہ بچے کی پید ائش اگر آپریشن سے کر دی جا ئے تو دوسرے بچے کی پیدائش میں پیچید گیاں ہو سکتی ہیں۔چین میں یہ بات بھی عام ہے کہ والدین پر اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوا نے کا بھی دباؤ ہوتا ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا تعلیمی دور جلد از جلد شروع ہو جا ئے۔اس مسئلے پر چین میں ایک آن لائن بحث شروع ہو گئی ہے کہ سماجی دباؤ کی وجہ سے بچوں پر پیدائش سے قبل ہی کامیابی کا دباؤ شروع ہو جاتا ہے۔ بر طا نوی تحقیق میں یہ بات بھی سا منے آئی ہے کہ گر میوں میں پیدا ہونے والے بچے امتحانات میں کم کارکردگی دکھا پاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہم جماعتوں سے عمر میں ایک سال چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کے دماغ کی ابھی ٹھیک سے نشونما نہیں ہو پاتی ۔ جلد سکول شروع کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ زندگی میں آگے رہتے ہیں کیونکہ فن لینڈ کو تعلیم کے مید ان میں رہنما تصور کیا جاتے ہیں لیکن وہاں بھی باقاعدہ تعلیم سات سال کی عمر سے پہلے شروع نہیں ہوتی۔ لیکن وہاں کے بچے دیگر ممالک میں جلد سکول شروع کرنے والے اپنی عمر کے بچوں کے برابر علم حاصل کر لیتے ہیں۔