صحت ہندوستان

کابینہ نے آ نگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کو منظوری دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)مرکزی کابینہ نے آنگن واڑی کارکن یا ہیلپرز کے اعزازیہ اور بچوں کی ترقی سے متعلق مربوط سروسزاسکیم کے تحت کارکردگی سے جڑی ترغیبات میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے ۔

اب آنگن واڑی کارکنوں کو ماہانہ پرانی شرح 3000ہزارروپئے کے بجائے ساڑھے چارہزار روپئے جبکہ منی آنگن واڑی مرکزکی کارکنوں کو ماہانہ دوہزار250روپئے کے بجائے ساڑھے تین ہزار روپئے ملیں گے ۔آنگن واڑی ہیلپرکو ڈیڑھ ہزارروپئے ماہانہ کے بجائے دوہزار 250روپئے ملیں گے ۔

اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکزکے بہتر طریقہ سے کام کاج کرنے میں مددکے لیئے آنگن واڑی ہیلپرز کے لئے 250روپئے کی کارکردگی سے جڑی ماہانہ ترغیب کی بھی منظوری دی گئی ۔

مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ نظر ثانی شدہ شرح یکم اکتوبر 2018سے نافذالعمل ہوگی ۔

About the author

Taasir Newspaper