کانگریس کا بند پرامن:کمل ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

بھوپال،(یواین آئی)پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کےخلاف آج کئے گئے بند کے بارے میں کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ عوام کی آواز بنا یہ بند مکمل طورپر پرامن تھا۔آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ یہ بند عوام کی بڑھتی پریشانیوں کی آواز ہے۔یہ ہر طبقے کا ہے ،کسانوں،نوجوانوں اور غیر محفوظ خواتین کا ہے۔انہوں نےالزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت عوام کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔بند کو ناکام کرنے کےلئے انہوں نے دباؤ بنانے کی کوشش کی۔کانگریس کا آج کا بند پرامن طریقےسے کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے بند کی اپیل کریں۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کو بھی راجستھان حکومت کی طرح پٹرولیم مصنوعات پر ویٹ کم کرنا چاہئے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کے 17ستمبر کو مجوزہ بھوپال دورے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی روڈ شو کے دوران لال گھاٹی سے بس سے بھیل دشہرا میدان کےلئے نگلیں گے۔