کجریوال نے من موہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-September-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)عام آدمی پارٹی (آپ)کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔مسٹر کیجریوال نے اپنے ٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں لکھا،ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو ان کی 86ویں سالگرہ پر مبارکباد۔سابق وزیراعظم کو ایماندار،سنجیدہ اور شائستہ مزاج والی شخصیت بتاتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا،میں ان کی طویل اور صحت مندر زندگی کےلئے دعا کرتا ہوں۔