کسانوں کی بونس رقم میں اضافہ کا تاریخی فیصلہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-September-2018

رائے پور (ایجنسی):  وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو نشریہ ’رمن کے گوٹھ‘ میں ریاستی کابینہ کے تاریخی فیصلے کو ریاست کے باشندگان کے ساتھ ساجھا کیا۔ سی ایم نے بتایا کہ سپورٹنگ قیمت پر دھان کی خرید کے ساتھ ہی بونس کی رقم کی تقسیم بھی کی جائے گی۔ سی ایم کے مطابق پرائمری کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ارننگ مراکز میں دھان فروخت کرنے والے کسانوں کو سپورٹنگ قیمت سمیت بونس کی رقم آن لائن دی جائے گی، جو براہ راست ان کے کھاتے میں جمع ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے قومی سطح پر زرعی پروڈکٹ کی سپورٹنگ قیمت پر خرید کیلئے تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ اس کے مطابق دھان کی سپورٹنگ قیمت میں ایک ساتھ ، یکمشت 200 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیاہے۔ سی ایم رمن نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کسان بھائیوں سےو عدہ کیا ہے کہ دھان کا بونس 300 روپئے فی کوئنٹل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ جب وزیراعظم سپورٹنگ قیمت میں اتنے بڑے اضافہ کافیصلہ لے سکتے ہیں تو ہم بونس کی رقم بھی اسی کے تناسب میں دینے کا انتظام کیوںنہیں کرسکتے۔