ریاست

کسان کھیتوں میں فصلوں کے باقیات نہ جلائیں: رادھا موہن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) وزیر زراعت موہن سنگھ نے ماحولیات اور انسانی صحت کو ہو رہے نقصان کے مدنظر کسانوں سے فصلوں کے باقیات نہ جلانے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ اسے مٹی میں ملا دینے سے زمین میں زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔مسٹر سنگھ نے وزارت زراعت کی جانب سے فصلوں کی باقیات سے توانائی تیار کرنے کے ضمن میں یہاں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو مٹی میں ملانے کی مشینوں کی خرید اری پر کسانوں کو 50سے 80 فیصد تک کی سبسڈی دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی میدان میں بڑے پیمانے پر کچرا نکلتاہوتا ہے جن میں سے 70فیصد کارخانوں او گھروں میں جلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ بقیہ سے بایو ایندھن اور توانائی تیار کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کے باقیات کو جلانے سے زہریلی گیس نکلتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper