کلکتہ میں فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

کلکتہ : کلکتہ کے ماجر ہاٹ میں فلائی اوورگرنے کی وجہ سے 5افرادکی موت ہوگئی ہے۔جب کہ مزید افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔جنوبی کلکتہ میں واقعہ یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔یہ حادثہ آفس کے اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا ہے ۔اس لیے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

اس پل کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے ۔آگر آفس کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ حادثہ ہوتا تو زیادہ اموات ہونے کا اندیشہ تھا۔رپورٹ کے مطابق پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لگاتار بارش کی وجہ سے پل مخدوش ہوگیا تھا ۔یہ حادثہ اسی کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔