کولکاتامیں 14 نوزائیدہ بچوں کی سڑی گلی لاشیں برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

کو لکاتا2ستمبر ( ایجنسی )جنوبی کولکاتہ کے ہری دیو پور میں ایک خالی پلاٹ سے 14 نوزائیدہ بچوں کی سڑی گلی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں ایک پلاسٹ کے تھیلے میں بند ملی ہیں۔جنوبی کولکاتہ کے ہری دیو پور میں ایک خالی پلاٹ سے 14 نوزائیدہ بچوں کی سڑی گلی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں ایک پلاسٹ کے تھیلے میں بند ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں کافی حد تک ڈھانچہ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ اس وقعہ سے پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ زمین کی کھدائی کے دوران 14 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ حالانکہ ان 14 لاشوں میں سے کتنے لڑکیوں کے ہیں اور کتنے لڑکوں کے ، اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی ہے۔ لیکن معاملہ کے انکشاف کے بعد کولکاتہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی شام کچھ مزدور اس خالی پلاٹ میں ایک جگہ کھدائی کررہے تھے ۔ کھدائی کے دوران پلاسٹ کی تھیلی ملی ، جس کے اندر نوازائیدہ بچوں کی لاشیں تھیں۔ یہ لاشیں کافی پرانی ہوچکی تھیں اور اس سے بدبو آرہی تھی ۔ کچھ لاشیں تو ڈھانچہ میں بھی تبدیل ہوچکی ہیں۔کولکاتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں ایسا لگ رہا ہے کہ ان بچوں کو کہیں اور مارا گیا ہوگا اور بعد میں ان کی لاشوں کو یہاں چھپا دیا گیا ہوگا کیونکہ یہ پلاٹ کئی مہینوں سے خالی پڑا ہوا تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ اسقاط حمل کا لگ رہا ہے ۔ فی الحال واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔