جموں اور کشمیر

کپواڑہ کے ہندواڑہ میں مسلح تصادم، 2 عدم شناخت جنگجو ہلاک

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

سری نگر : شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جنگلی علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ’کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہوئے مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے‘۔ فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے منگل کی علی الصبح ہندواڑہ کے گلورہ نامی جنگلی علاقہ میں فوج کی 30 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا ’فوجیوں کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجوؤں کو ہلاک کیاگیا ‘۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar