کھیلوں کی طرح بالی ووڈ میں بھی ہوگی ہریانہ کی دھوم: کھٹر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-September-2018

نئی دہلی (ایجنسی): ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹرنے کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑی حوصلہ افزائی منصوبہ سے بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں اول مقام بنانے کے بعد اب ہریانہ بالی ووڈ میں بھی دھمال مچائے گا۔ ریاستی حکومت کی فلم پالیسی میں ہریانہ کی زبان فن وثقافت کی تشہیر کرنے پر فلم ساز اور ہدایت کاروں کو 2 کروڑ روپئے کی حوصلہ افزا رقم دینے کا انتظام کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نئی دہلی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریانہ کی نئی فلم پالیسیکے سلسلے میں کہا کہ ایشیائی کھیل ہو یا اولمپک سبھی میں ہریانہ کے کھلاڑیوں نے ملک کا پرچم لہرایا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے ہر شعبہ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔