کہانی کوکم دورانیے میں بیان کرنا چیلنجنگ کام ہے، شبانہ اعظمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

ممبئی ،۲ستمبر(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ مختصر فلمیں فیچر فلموں کے برابر کام کرسکتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شبانہ اعظمی نے مختصر فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختصر اور فیچر فلموں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ دونوں ایک ہی میڈیم ہیں، مختصر فلموں میں کم دورانیے میں کہانی کو بیان کرنا بہت زیادہ چیلنجنگ کام ہے اور شائقین کیلئے مختلف کہانیوں کو پیش کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ شبانہ اعظمی نئی مختصر فلم میں پارسی بیوہ کے کردار میں دکھائی دیں گی جس کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔