کیرل سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں حصہ لیں:محبوب عالم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

کٹیہار،(عاشق رحمانی)، کیرل سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے غریب جن کرانتی پارٹی ضلع اکائی کے ممبران نے پھلکار بازار میں چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کے کیرل کے سیلاب متاثرین کے لئے دس دس ، پانچ پانچ روپئے چندہ اکٹھاکئے یہ کیرل کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ جمع کیاجائے گا۔ غریب جن کرانتی پارٹی کٹیہار کے ضلع انچارج سونوخان ذکی کی قیادت میں گجپا کارکنان نے سبھی دوکانوں پر جاکر چندہ اکٹھا کیا۔ ضلع انچارج سونوخان ذکی نے چندہ جمع میں مدد دینے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیرل میں سیلا ب سے جہاں سیکڑوں لوگ مارے گئے ہیں وہیں ہزاروں کروڑوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ لاکھوں لوگ گھڑوں سے بے گھر ہوگئے ہیں ۔ کارکنان کے ذریعہ پھلکابازار سے اکٹھا چندہ ڈی ایم کے ذریعہ سے کیرل میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ وہیں ضلع انچارج سونوخان ذکی نے کہا کہ کیرل کے آدھے حصہ میں بارش سے آئے خوف زدہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے بازار سے چھوٹے چھوٹے دوکان جاکر کیرل سیلاب متاثرین سے چندہ اکٹھاکیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گجپا ایک سیاسی پارٹی ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنگ سیوی سنستھان کی طرح عوامی فائدہ کا کام بھی کرتی ہے۔ اور انسانیت کے لئے کوشش کرتی ہے۔ اور ایسے موقعوں پر ہرانسان کا انسانیت کے لئے فرض بنتا ہے کہ کیرل کے لئے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے ۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع سکریٹری دیواکر کمار یادو، بلاک صدر راشد اقبال، عارف عالم ، وکیل عالم، بشیرعالم ، انجم ، جمال ہاشمی، شمش تبریزوغیرہ کارکنان موجود تھے۔

اسی طرح کیرل سیلاب متاثرین کو مالی امداد کیلئے ہم سب کو آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہئے، مذکورہ باتیں ایم ایل اے محبوب عالم نے اتوار کو کیرل سیلاب متاثرین کے امداد کے لئے گھوم گھوم کر رقم اکٹھا کرنے کے لئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیرل میں کافی تباہی ہوئی ہے ، کئی جانیں جاچکی ہیں۔ اس لئے ہم لوگوں کو کھل کر کیرل کی مدد کرنی چاہئے۔