گری راج ٹرسٹ نے لگایا مفت صحت کیمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

بتیا،(انیس الویٰ) نوتن بلاک کے پوربی نوتن پنچایت کے بیلی مائی استھان پر گریراج ٹرسٹ کے ذریعہ اتوار کوصحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ گری راج ٹرسٹ کے صدر اشوک لہری سکریٹری سنجیت کمار گری نے بتایا کہ اس کیمپ میں غریب پریوارکے لوگوں کا مفت صحت جانچ کر دوا دی جائے گی۔ اور ہرطرح سے ان کی مدد کی جائے گی۔ کیمپ میں ضلع سے آئے ڈاکٹر ہری کرشن کشواہا، ڈاکٹر انجو سنہا، ڈاکٹر کملیش کمار ٹھاکر نے لوگوں کا صحت جانچ کیا۔ کیمپ کی صدر ٹرسٹ کے راج کمار نے کی۔ وہیں صحت کیمپ کے خصوصی مہمان نوتن پنچایت کے پنچایت سمیتی ممبر نند لال یادو نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس دوران پنچایت سمیتی نند لال یادو نے بتایا کہ کیمپ کے ذریعہ سے بہت غریب پریوار کو مدد ملے گی۔ یہ کیمپ ہر ہفتہ میں ہر پنچایت میں منعقد کی جائے گی۔ موقع پر یدولال بیٹھا ، رمیش چودھری، اجیت کمار چورسیا، ونود کمار ، گری ، ہیمانشو شکلا، ہری پہلوان وغیرہ موجودتھے۔