گمبھیر نے بنائے 151، دہلی 165 رنز سے جیتا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی ) کپتان گوتم گمبھیر (151) کے لسٹ اے میں اپنے بہترین اسکور اور دھرو شوری (ناٹ آؤٹ 99) کی بہترین اننگز سے دہلی نے جمعہ کو وجے ہزارے ون ڈے ٹورنامنٹ کے اپنے ایلیٹ گروپ بی میچ میں کیرل کو 165 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں واپسی کر لی۔کیرل نے ٹاس جیتنے کے بعد دہلی کو پہلے کپتانی کا موقع دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں تین وکٹ پر 392 رنز بنا دیے۔ سچن بے بی کی کپتانی والی کیرل اس کے جواب میں آٹھ وکٹ پر 227 رن ہی بنا سکی۔دہلی کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے۔ وہ اپنے گروپ بی میں 14 پوائنٹس لے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سب سے اوپر ہے جبکہ اتنے ہی پوائنٹس لے کر آندھرا دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی کو گزشتہ میچ میں اڑیسہ سے نو رنز سے قریبی شکست کھانی پڑی تھی۔دہلی کی اننگز میں اوپنر اور وکٹ کیپر انمکت چند (69 رنز) اور گمبھیر نے اچھی شروعات دلاتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 172 رن کی ساجھےداری کی۔