ہندوستان

گنے سے سوفیصد ایتھنال بنانے والی ملوں کو 59 روپے فی لیٹر کی سبسڈی ملے گی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی : حکومت نے چینی کی پیداوار کم کرنے اور گنے سے براہ راست ایتھینال کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے گنے سے سوفیصد ایتھینال گیس بنانے والی ملوں کو 59.19 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ تیل اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ جو کمپنیاں گنے کے رس سے چینی کی پیداوار کے بجائے براہ راست سوفیصد ایتھینال بنا ئيں گي انہیں حکومت فی لیٹر 59.19 روپے کی سبسڈی دے گی۔ اس سے ملک میں ایتھینال کی پیداوار بڑھے گی۔

موجودہ نظام کے تحت پٹرول میں 10 فیصد تک ایتھینال ملا جا سکتا ہے۔ حکومت کا مقصد ایتھینال کے استعمال بڑھا کر خام تیل کی درآمد کم کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں اس وقت کثیر مقدار میں چینی کا ذخیرہ ہے اور اس فیصلے سے گنا کے کسانوں کو ا پنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar