گھر میںگھس کراسکول مالک کے بیٹے پر فائرنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

دربھنگہ : (عبدالمتین قاسمی ) مبی اوپی حلقہ کے سیسو مغربی گاؤں باشندہ ڈی پی ایس قادر آباد کے مالک شعیب احمد خان گھر پر حملہ کرتے ہوئے ان کے بیٹے شاداب احمدخان کے اوپر گولی چلا دی ۔ گولی شاداب احمد خان کے دائیں کان کو چھوتے ہوئے دیوار سے جا ٹکرائی اور اس کا کان زخمی ہوگیا ۔ اس کا علاج نجی اسپتال میں کرایا گیا اور اسے کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں گاؤں کے ہی محمد ابراہیم ولد اعظم خان اور محفوظ عالم ولد محمدموتی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گولی محمد ابراہیم نے چلائی تھی ۔ پولیس نے موقع سے ایک عدد پستول ، ایک کھوکھا ، ایک گولی ، ۲ میگزن ، ۲ پرس ، ۲ موبائل اور 51900روپئے برآمد کیا ہے ۔ واردات کے بابت بتایا جاتا ہے کہ اسکول مالک کے گھر پر اتوار کی رات صرف اسکا بیٹا تھا اور دوسرے لوگ باہر گئے ہوئے تھے ۔ دیر رات شاداب اپنے دو دوستوں کے ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہا تھا اسی بیچ موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے ڈور بیل بجایا اور شاداب کے ذریعہ دروازہ کھولتے ہی گولی چلا دی گئی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ اس بابت سینئر ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ سیسو کے ہی دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مذکورہ سامان برآمد کیا گیا ہے ۔