گجرات

ہاردک پٹیل آج 19ویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گے

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

احمدآباد : پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی(پاس)نے آج اعلان کیا ہے کہ کسانوں کی قرض معافی،پاٹی دار آرکشن اور غداری کے معاملے میں جیل میں بند اپنے ایک ساتھی کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں گزشتہ 25اگست سے یہاں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اس کے لیڈر ہاردک پٹیل آج 19ویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گے۔

پاس کے ترجمان منوج پنارا نے کہا کہ ان کی برادری کے سینئر لوگوں اور پاس کے کنوینروں کے اتفاق رائے سے ہاردک کا صحت مند رہنا مستقبل کے مظاہروں کےلئے ضروری ہے۔طبقے کی دو بڑی تنظیموں کھوڈل دھام اور امیادھام کے سربراہوں کے ہاتھوں سےکچھ کھاکر وہ آج دوپہر بعد تین بجے بھوک ہڑتال ختم کریں گے۔تینوں مطالبات کے سلسلے میں احتجاج جاری رہے گا۔

اسی دوران،ہاردک کے سابق ساتھی اور بی جے پی لیڈر کیتن پٹیل نے کہا کہ پاٹی دار سماج نے اب سمجھ لیا ہے کہ ہاردک پٹیل سیاسی وجوہات سے تحریک کو کسی طرح زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ریاستی حکومت نے پہلے ہی پاٹی دار آندولن سے متعلق زیادہ تر ممکن مطالبات کو مان لیا تھا اور تحریک تبھی ختم ہوجانی چاہئے تھی لیکن ہاردک اپنے ذاتی مفادات کو حاصل کرنے کےلئے اس تحریک کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔اس لئے اب انہیں کوئی حمایت نہیں مل رہی ہے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar