ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے وزیرتعلیم کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

نارنول (ایجنسی): وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جمعہ کی صبح کو وزیرتعلیم کے گائوں جاکر تعزیتی جلسہ میں حصہ لیا اور وزیرتعلیم کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کافی تعداد میں سوگوار موجود تھے۔ ان کا انتقال بدھ کی رات ہوگیا تھا۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔ وہ کافی سماجی خاتون تھیں اور سماجی کاموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔