ہر لڑکی خود کو مادھوری ڈکشت دیکھنا چاہتی ہے: ایشاگپتا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

ممبئی ،۲ستمبر(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکار ایشاگپتا نے کہا ہے کہ ہر لڑکی خود کو مادھوری ڈکشت دیکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشا گپتا رواں سال دو فلموں میں کام کر رہی ہیں جن میں ایک جے پی دتاکی ’’پلٹن‘‘ اور دوسری اندرا کمار کی ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ہے، اورجب ان سے اندرا کمار اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ کام کرنے کے تجربے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہے کہ وہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کام کرے اور ان کے جیسی ہو ،میں مادھوری کی بہت بڑی فین ہوں اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔