ہم دونوں بھائیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں : تیج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

پٹنہ، ( اسٹاف رپورٹر) :آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو کے درمیان اختلافات کے خبروں کو خارج کردیا ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بھائیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کچھ لوگ ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ تیج پرتاپ نے کہا کہ جو لڑانے کی کوشش کرے گا اس پر چکر چلے گا۔ میں صرف اپنے والد لالو جی کے راستے پر چلتا ہوں۔ ہم کسی سے کم نہیں ہیں اور جو بھی ہم دونوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا وہ جیت نہیں پائے گا۔