ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 222 پر کیا آؤٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

دوبئی  – (یو این آئی) اوپنر لٹن داس (121) اور مہندی حسن (32) کے درمیان 120 رنوں کی اوپننگ ساجھیداری کے دم پر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے بنگلہ دیش کو اس کے تین کھلاڑی کے رن آؤٹ اور ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار واپسی نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جمعہ کو 3ء48 اوور میں 222 رن پر روک دیا۔

بنگلہ دیش کے 222 رن میں اکیلے 121 رن کی شراکت لٹن کی رہی جنہوں نے کسی بنگلہ دیشی بلے باز کا ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔ لٹن نے 117 گیندوں پر 121 رن میں 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔