کھیل

ہندوستان نے پورے جذبے کے ساتھ سیریز میں کھیلا : وراٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

لندن : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں میچ ہارنے کے بعد اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم نے سیریز میں پورے جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا اور آخری میچ میں لوکیش راہل اور رشبھ پنت کی بہترین اننگز کی بھی تعریف کی۔

ہندوستان کو پانچویں اور آخری ٹسٹ میں انگلینڈ سے 118 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے ساتھ اس کا انگلینڈ دورہ ایک۔چار کی ٹسٹ سیریز شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔ حالانکہ اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے کئی مرتبہ بڑی غلطیاں کیں اور ہاتھ آئے موقع کو گنوایا وہیں کپتان نے ٹیم کا مکمل دفاع کیا۔

اوول میدان پر کھیلے گئے پانچویں میچ میں 464 رن کے بڑے ہدف کے سامنے ہندوستان کی دوسری اننگز میں صرف راہل اور پنت ہی پچ پر ٹک سکے اور ہندوستان کی جیت کی امید کو آخر تک برقرار رکھا۔

راہل نے 149 رن اور پنت نے 114 رن بنائے ۔ میچ کے بعد کانفرنس میں وراٹ نے دونوں بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے بڑے منچ پر بہترین کرکٹ کھیلا۔ تین اہم وکٹ گرنے کے بعد ان کی اننگز قابل تعریف تھی۔ ‘‘

About the author

Taasir Newspaper