کھیل

ہندوستان کوغیرملکی سرزمین پر کامیاب ہونے کے لئے ذہنی طورپرمضبوط ہونے کی ضرورت: ایڈم گلکرسٹ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

میلبورن: آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے بازایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ ہندستانی ٹیم کوغیرملکی زمین پر کامیاب ہونا ہے تو اسے ذہنی طورپر مضبوط ہونا ہوگا۔ہندستان اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز 1-2 سے ہارنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریزکوبھی گنوا چکا ہے۔انگلینڈ نے اس سیریز میں ہندستان کے خلاف1-3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔گلکرسٹ نے ہندوستانی ٹیم کے اس سال کے آخرمیں آسٹریلیا کے دورے کو لے کرکہا کہ اگر ہندستان کو آسٹریلیا میں جیتنا ہے تو اس کے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پرمضبوط ہونا ہوگا۔آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر نے پیر کو کہاکہ ہندستان کی آسٹریلیا میں کامیابی اس بات پر منحصرکرے گی کہ اس کے کھلاڑی ذہنی طور پرکتنے مضبوط ہیں۔ سابق کرکٹر نے یہ بھی کہاکہ غیر ملکی پچوں پر کھیلنا ایک چیلنج کی مانند ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہندوستان کے پاس کافی اچھے گیندباز ہیں اورکچھ بہتر بلے باز بھی ہیں، جس میں دنیا کے بہترین بلے باز وراٹ کوہلی بھی ہیں۔ہندوستان کے پاس غیرملکی پچوں پرجیتنے کی صلاحیت ہے۔ شاید یہ جسم سے زیادہ ذہنی طور پر مضبوط ہونے پر منحصر ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بھونیشور کمارکی غیر موجودگی کے باوجود ایشانت شرما، جسپريت بمرا اور محمد سمیع نے انگلش بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar