ہند پاک کرکٹ کی بحالی غیر سیاسی انداز میں کرنا چاہتا ہوں : احسان مانی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

دبئی ، (یو این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہند پاک کرکٹ تعلقات کی بحالی غیر سیاسی انداز میں کرنا چاہتے ہیں ۔ہند پاک کرکٹ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے احسان مانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے معاملات غیر سیاسی انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ پاکستان جلد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا کام نہیں ہے کہ کوچ کا تقرر کرے اور اس سے مذاکرات کرے۔