ہٹائے گئے تجاوزات کی جگہ کا اعلیٰ افسران نے لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-September-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)پولس آئی جی پٹنہ زون نیر حسنین خاں ڈی آئی جی راجیش کمار ضلع مجسٹریٹ کمار روی اور ایس ایس پی منو مہاراج نے مشترکہ طور سے ہٹائے گئے تجاوزات کی جگہ کا معائنہ کیا بورنگ کنال روڈ میں تجاوزات ہٹانے کے بعد بھی نرسری لگا دیا گیا ہے انہوں نے تھانہ انچارج کو وارنگ دی کہ مکمل طور پر اس پر نگرانی رکھیں کہ ہٹائے گئے تجاوزات کی جگہ پر پھر تجاوز نہیں ہو کسی بھی حالت میں خالی کرائے گئے جگہ پر تجاوز نہیں ہو ۔انہوں نے اکزکیوٹیو انجینئر نیو کپٹیل روڈ ڈویزن امیش پرساد کو ہدایت دی کہ بورنگ روڈ میں پارکنگ کے مقام کو درست کریں ۔معائنہ کے سلسلے میں پایا گیا کہ مشرقی بورنگ کنال روڈ میں ہوا بھرنے کی مشین اور پچڑ بنانے کا کام فٹ پاتھ پر کیا جارہاہے ڈی ایم نے اکزکیوٹیو افسر نوتن راجدھانی سرکل کو سبھی سامان ضبط کرنے کی ہدایت دی ۔ معائنہ کے سلسلے میں پایا گیا کہ موہنی ساڑی دکان کے سامنے نرسی کو مکمل طور سے خالی نہیں کیا گیا فوراً ٹریکٹر منگا کر صاف کرنے کی ہدایت دی ۔