یوم اساتذہ کےموقع پر اساتذہ کو نوازا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-September-2018

بلیا؍بیگوسرائے،(بی کے گلشن) ، نگر پنچایت حلقہ کے لکھمنیا پھول چک واقعہ شہنائی ویواہ بھون میں بدھ کو سسکسیز پوانٹ تعلیمی مرکزی کے ذریعہ ڈاکٹر سروپلی رادھا رکرشنن کے موقع یوم ولادت پر پروگرام منعقد کر ٹیچر اور طلبا وطالبات کو اعزازیہ کیا گیا۔ سکچھک ساہ پرتیبھا سمان سماروہ پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر آفاق سکسیز پوانٹ کے ڈائریکٹر اشوک کمارسنگھ نے اجتماعی طریقےسے فیتہ کاٹ کر کیا۔ پروگرام کی نظامت گلشن کمارکررہے تھے۔ پروگرام خصوصی مہمان کے طور پر بیگوسرائے کے ٹیچر راجیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی زندگی سے سبق لینی چاہئے ، جسے پاکر آج ہم لوگ تعلیمی حلقہ میں کامیاب ہورہے ہیں۔ اور تعلیمی سماج سے ہی ملک کی تعمیر ہوتی ہے۔ وہیں کوچنگ کے ڈائریکٹر اشوک کمار سنگھ نے کہا سکسیز پوائنٹ تعلیمی مرکز کے ذریعہ طلبا وطالبات کو تعلیم دی جارہی ہے۔ جس سے ادارہ کے بچے اپنے کیریئر کا لوہا منوارہے ہیں۔ پروگرام کو آدتیہ کمار لکچھمن کمار ، شری کانت کماروغیرہ نے خطاب نے کیا۔