اظہر الدین اور وسیم اکرم پروجیکٹ ڈائریکٹرمقرر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

دبئی ، (یو این آئی )متنازعہ ٹی ٹین لیگ کے منتظمین نے ہندستان کے سابق کپتان اظہر الدین اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنا پروجیکٹ ڈائریکٹرمقرر کیا ہے۔دونوں اپنے ملکوں میں باصلاحیت ٹیلنٹ کی تلاش میں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ جمعرات کو دبئی میں منتظمین نے اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں سے بارہ بارہ کھلاڑی منتخب کریں گے جنہیں گلوبل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک کیا جائے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ میں لاہور قلندر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے متاثر ہوں اور مجھے امید ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے گروم کریں گے اور یہ باصلاحیت کھلاڑی ٹی ٹین لیگ میں ٹیموں کا حصہ بن سکیں گے۔