امریکہ اور کینیڈا میں نافٹا پر نہیں بن پائی رضامندی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September-2018

واشنگٹن / ٹورنٹو : امریکہ اور کینیڈا کے درمیان شمالی امریکہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) مذاکرات پر رضامندی نہیں بن پائی ہے۔

جمعہ کو امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں سمجھوتہ امریکہ کی شرائط پر ہوگا۔ وہیں کینیڈا برائے نام سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔وہ ایک بہتر معاہدہ چاہتا ہے۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان نافٹا مذاکرات کسی کروٹ نہیں بیٹھ پا رہا ہے۔

نافٹا مذاکرات میں امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹزر اور کینیڈا کی وزیر خارجہ كرسٹيا فری لینڈ نے جمعہ کو ایک بار پھر بات چیت کی لیکن معاہدے پر رضامندی نہیں بن سکی۔محترمہ فری لینڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس کی ٹیم ابھی تک بڑے ایشوز پر اتفاق رائےنہیں بنا سکی ہے۔ فری لینڈ نے صحافیوں کو کہا، “ہم ایک بہتر معاہدہ چاہتے ہیں نہ کہ محض ایک معاہدہ۔ ہم صرف اسی معاہدے پر متفق ہوں گے جو کینیڈا کے لئے بہتر ہو گا‘‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محترمہ فری لینڈ کے دودھ کی مصنوعات میں چھوٹ کے کئی قراردادوں کے باوجود امریکی تجارتی نمائندے مسٹر لائٹرزر ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہیں۔