امریکہ چین تجارتی تنازع میں نقصان امریکی صارفین کا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

واشنگٹن ،( اے یوایس ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی 267 ارب ڈالر مالیت کی مزید درآمدی اشیا پر محصولات لگا دیں گے جس کے بعد عملی طور پر چین سے درآمد کی جانے والی ہر چیز ٹیکسوں کے دائرے میں آجائے گی۔یہ اضافی محصولات، ان 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات کے علاوہ ہیں جن پر پہلے ہی اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا کو جلد درآمدی ٹیکس کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔دوسری جانب چین نے بھی یہ دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے نئے ٹیکس لگائے تو جواباً مساوی مالیت کے ٹیکس لگا دیے جائیں گے۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازعات اور ایک دوسرے کے خلاف مزید محصولات عا ئد کرنے کی دھمکیوں کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امر یکہ نے چین سے درآمدات پر مزید محصو لا ت لگائے تو وہاں سے آنے والی تقریباً ہر چیز اضافی محصولات کے دائرے میں آ جا ئے گی۔ اور آخر کار اس کا نقصان امریکی صارفین کو بھی ہوگا۔